ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / برہماور: بیوٹیشیئن کورس کے لئے جانے والی  خاتون  ہوگئی لاپتہ

برہماور: بیوٹیشیئن کورس کے لئے جانے والی  خاتون  ہوگئی لاپتہ

Tue, 05 Jan 2021 20:46:48    S.O. News Service

برہماور،5؍جنوری (ایس او نیوز)  اپنے والدین کے گھر سے بیوٹیشیئن کورس سیکھنے کے لئے گئی ہوئی ایک خاتون پلٹ کر گھر واپس نہیں آئی ہے جس کے بعد اس کے شوہر نے اپنی بیوی کی پراسرار گم شدگی کے تعلق سےپولیس میں شکایت درج کروائی ہے۔

موصولہ تفصیلات کے مطابق گم شدہ خاتون کا نام  سومیا (23سال)ہے، جو ایک سال کے بچے کی ماں ہے ۔ اس کے شوہر کا مکان کارکلا میں ہے مگر سومیا حاملہ ہونے کے بعد سے ہالاڈی میں واقع اپنے والدین کے گھر رہنے لگی تھی۔ سومیا کا شوہر وشواناتھ پجاری ممبئی میں برسرملازمت ہے۔

بتایا جاتا ہے کہ سومیا گزشتہ ایک ماہ سے بیوٹیشیئن کا کورس سیکھ رہی تھی۔ وہ یکم جنوری کوحسب معمول اپنے کورس کے لئے جانا کا کہہ کر گھر سے نکلی تھی ۔ اس نے یہ بھی بتایا تھا کہ اسے واپسی میں کچھ تاخیر ہوگی۔ لیکن اس دن شام تک وہ گھر نہیں لوٹی تو گھر والوں نے اس کو تلاش کرنا شروع کیا۔ اس دوران پتہ چلا کہ وہ اپنی کلاس کے لئے بھی نہیں پہنچی تھی۔ جب ہر ممکنہ جگہ پر تلاش کرنے پر بھی اس کا کوئی پتہ نہیں چلاتو اس کے شوہر کی طرف سے پولیس میں شکایت درج کروائی گئی جس کے بعد پولیس نے کیس رجسٹر کرکے تحقیقات شروع کردی ہے۔


Share: